December 4, 2025 3:26 PM

printer

سرکار نے سنچار ساتھی ایپ کی بڑھتی ہوئی قبولیت کے مدنظر موبائل مینوفیکچررس کیلئے مذکورہ ایپ کو پہلے سے Install کرنے کو لازمی نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے

سرکار نے سنچار ساتھی ایپ کی بڑھتی ہوئی قبولیت کے مدنظر موبائل مینوفیکچررس کیلئے مذکورہ ایپ کو پہلے سے Install کرنے کو لازمی نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مواصلات کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ ایپ محفوظ ہے اور اِس کا مقصد شہریوں کو سائبر شعبے میں دھوکہ دہی کرنے والے عناصر سے بچانے میں مدد کرنا ہے۔

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے اپوزیشن کے جاسوسی کے الزام کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ سنچار ساتھی ایپ کے ساتھ جاسوسی نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی ایسا ہوگا۔ لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب سندھیا نے یہ وضاحت کی کہ اِس کا استعمال کرنے والے لوگ، اِس کے فائدے حاصل کرنے کی خاطر اپنی سہولت سے رجسٹر کرکے مذکورہ ایپ کو Activate کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی وہ کسی بھی وقت اِسے اپنے موبائل فون سے Deactivate یاDelete بھی کرسکتے ہیں۔ x