December 22, 2025 2:36 PM

printer

سرکار نے زور دے کر کہا ہے کہ Aravalli خطے میں شہرکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ سرکار نے کہا ہے کہ اُس کی واحد اور خصوصی توجہ اس خطے کو محفوظ رکھنے پر ہے

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا Aravalis خطے میں شہرکاری کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اُس کی واحد اور خصوصی توجہ اِس خطے کو محفوظ رکھنے پر ہے۔ نئی دلّی میں ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ Phulera، اجمیر، اُدے پور اور بوندی سمیت کئی شہر پہلے ہی Aravalis خطے میں واقع ہیں، جہاں صدیوں سے انسان رہتے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے Aravalis کے محفوظ علاقوں کی تشریح کی ہے۔ جناب یادو نے اِس تشریح کی بنیاد پر ریاستیں سختی کے ساتھ ضوابط وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد اِس علاقے میں کانکنی کی سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ Aravalis کے صفر اعشاریہ ایک نو فیصد سے زیادہ علاقے میں کانکنی کی نئی سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں۔