December 26, 2025 2:34 PM

printer

سرکار نے رہن سہن میں سہولت کو بڑھانے کا تہیہ کر رکھا ہے : وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اُن کی سرکار نے رہن سہن میں سہولت کو بڑھانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور   آنے والے وقت میں اور زیادہ سرگرمی کے ساتھ اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سوشل میڈیا پر My GovIndia کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح سال 2025 حکمرانی کے شعبے میں واضح تبدیلی کا سال رہا، جس میں اصلاحات کے تعلق سے الجھاؤ کی جگہ نتیجوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزیراعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ٹیکس قوانین سہل بنائے جانے، تنازعات کے تیز رفتار حل، جدید طرز کے   لیبر ضابطے اور ضابطوں پرعمل درآمد نہ کرنے کو جرم کے دائرے سے باہر لائے جانے سے شہریوں اور کاروباری افراد دونوں کیلئے بوجھ کم ہوا ہے۔