حکومت، آپریشن سندور کے تناظر میں بھارت کا موقف پیش کرنے کیلئے مختلف ممالک میں کثیر پارٹی وفود روانہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر وفد، برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ نئی دلّی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے بتایا کہ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کانگریس کے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے سے سفارتی رسائی کی اِس پہل سے متعلق بات چیت کی ہے۔ اس قدم کا مقصد، پاکستان سے نکل رہی دہشت گردی کے بارے میں نئی دلّی کے موقف سے عالمی برادری کو واقف کرانا ہے۔ یہ دورے، اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتے ہیں۔
Site Admin | May 16, 2025 9:52 PM
سرکار نے آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی سرپرستی والی دہشت گردی کے خلاف بھارت کے موقف کو پیش کرنے کیلئے مختلف ملکوں میں کثیر پارٹی وفود بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے