ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 23, 2025 9:48 AM | Govt - AI Deep Fakes

printer

سرکار نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضابطوں میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں، جس کی رو سے AI کی مدد سے تیار کیے جانے والے Content کی واضح Labelling لازمی ہوگی۔

سرکار نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضابطوں میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں، جس کی رو سے AI کی مدد سے تیار کیے جانے والے Content کی واضح Labelling لازمی ہوگی۔ سرکار نے مصنوعی اور فرضی جانکاری کی سچائی کا پتہ لگانے اور اِسے اجاگر کرنے کیلئے فیس بُک اور یوٹیوب جیسے بڑے پلیٹ فارمز کی جوابدہی بڑھانے کیلئے بھی کہا ہے تاکہ صارفین کو Deepfake اور غلط جانکاری سے ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے Deepfake آڈیو، ویڈیو اور مصنوعی میڈیا سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ جھوٹ پر یقین کرانے کیلئے AI کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اِس طرح کے مواد کو غلط باتیں پھیلانے، ساکھ کو نقصان پہنچانے، چناؤ پر اثر انداز ہونے یا جوڑ توڑ کرنے یا مالی دھوکہ دہی کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔×