June 14, 2025 3:04 PM

printer

سرکار نے احمد آباد ہوائی حادثے کی چھان بین کیلئے متعدد ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی قائم کی ہے۔

سرکار نے احمد آباد ہوائی حادثے کی چھان بین کیلئے متعدد ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ حادثے میں 254 افراد کی جانیں تلف ہوگئی تھیں۔ یہ حادثہ جمعرات کو پیش آیا تھا، جبکہ ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 احمد آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے، ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ کمیٹی پروازیں چلائے جانے کے موجودہ معیاری طریقِ کار اور اُن رہنماء خطوط کی جانچ کرے گی، جو اس طرح کی اچانک صورتحال کی روک تھام اور اِس سے نمٹنے کے لیے جاری کی گئی تھیں۔ یہ کمیٹی مستقبل میں اِس طرح کے حادثات سے نمٹنے کے لیے جامع رہنماء خطوط بھی تجویز کرے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔