ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 9:47 PM

printer

سرکار نے اجلاس سے پہلے تمام پارٹیوں کی میٹنگ کی اور پارلیمنٹ کو خوش اسلوبی سے چلانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام پارٹیوں کی حمایت مانگی کی ہے

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں آج ایک کُل جماعتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران حکومت نے پارلیمنٹ اجلاس کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے کیلئے سبھی سیاسی جماعتوں سے تعاون کی درخواست کی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ 16 بل اور 19 کام کاج پہلے سے ہی ایوان کی فہرست میں شامل ہیں۔
اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ اُن کی پارٹی، بے روزگاری، مہنگائی اور آئین سے متعلق معاملات کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔ انہوں مہا کمبھ واقعے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وقت ترمیمی بل پر بنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو عجلت میں منظور کیا گیا۔ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پروفیسر رام گوپال یادو نے کہا کہ کُل جماعتی میٹنگ کے دوران مہنگائی، بے روزگاری اور مہا کمبھ میں پیش آئے دردناک سانحے جیسے موضوعات اٹھائے گئے۔ وزیر دفاع اور لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈر راج ناتھ سنگھ، وزیر صحت اور راجیہ سبھا میں ایوان کے رہنما جے پی نڈا، کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش اور گورو گگوئی، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سُدیپ بندیو پادھیائے، سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو اور دیگر رہنماؤں نے میٹنگ میں شرکت کی۔