سرکار نے، موٹر گاڑیوں سے متعلق مرکزی ضابطوں میں ترمیم کی ہے تاکہ استعمال کرنے والوں کیلئے فیس کی ادائیگی پر عمل درآمد کو مستحکم بنایا جا سکے۔

مرکز نے موٹر گاڑیوں کے مرکزی ضابطوں کی دوسری ترمیم 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اِس ترمیم کا مقصد، قومی شاہراہوں پر واقعے ٹول پلازا پر صارف فیس کی ادائیگی کے نظام میں بہتری لانا ہے۔ یہ ترامیم صارف فیس کی ادائیگی کے طریقے میں بہتری لانے، الیکٹرانک ٹول وصولیابی کی استعداد میں اضافے اور قومی شاہراہوں پر صارف فیس کی چوری کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے کی گئی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے کہا کہ اِن ترامیم سے NHAI کو مدد ملے گی کہ وہ پورے ملک میں قومی شاہراہوں کے نیٹورک میں لگاتار بہتری لاتے رہیں اور دیکھ بھال کے شفاف اور ٹیکنالوجی کے نظام کو مستحکم بنائیں۔

شقوں کے مطابق، ملکیت کی منتقلی یا ایک ریاست سے دوسری ریاست میں گاڑی کی منتقلی کیلئے NOC اُس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا، جب تک کہ صارف فیس، جو ادا نہ کی گئی ہو، اُسے ادا نہ کردیا جائے۔

اِس کے علاوہ، جو کمرشل گاڑیاں قومی پرمٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں، اُن کیلئے اِن ترمیم شدہ ضابطوں کی رُو سے لازمی ہوجاتا ہے کہ وہ ایسا نہ کریں کہ انہوں نے صارف فیس کی ادائیگی نہ کی ہو۔×