December 10, 2025 2:32 PM

printer

سرکار ملک بھر کے اسکولوں میں اگلے پانچ سال کے دوران اٹل ٹینکرنگ لیب قائم کرے گی

سرکار ملک بھر کے اسکولوں میں اگلے پانچ سال کے دوران اٹل ٹینکرنگ لیب قائم کرے گی۔ اس طرح کی 50 ہزار لیب قائم کرنے کا مقصد جدت طرازی کے جذبے کو بڑھاوا دینا ہے۔ آج راجیہ سبھا میں تعلیم کے محکمے کے وزیر دھرمیندر پردھان نے ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال اس طرح کی 10 ہزار لیب قائم کی جاچکی ہیں۔ جناب دھرمیندر پردھان نے ایوان کو مطلع کیا کہ تمام سرکاری اسکولوں میں نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔