پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے اعلان کیا ہے کہ سبھی پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل سات وفود آپریشن سندور کے پس منظر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے بھارت کے عزم سے واقف کرانے کیلئے 32 ملکوں اور بیلجیم کے شہر برسلز میں یوروپی یونین کے ہیڈ کوارٹرس جائیں گے۔ یہ وفود 59 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل ہوں گے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب ریجیجو نے اِس متحدہ محاذ کی نمائندگی کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور وفود کی فہرست جاری کی ہے۔ پہلا گروپ BJP کے ممبر پارلیمنٹ Baijayant Panda کی قیادت میں سعودی عرب، بحرین، کویت اور الجیریا جائے گا۔
اِس میں آزمودہ کار لیڈر غلام نبی آزاد، BJP کے ممبر پارلیمنٹ نِشی کانت دوبے اور آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اُویسی شامل ہوں گے۔
BJP کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی سربراہی میں دوسرا گروپ برطانیہ، فرانس، جرمنی، یوروپی یونین، اٹلی اور ڈنمارک جائے گا۔ اِس میں کانگریس کے ڈاکٹر اَمر سنگھ، شیو سینا UBT کی پرینکا چترویدی اور سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر بھی شامل ہوں گے۔
JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت میں تیسرا گروپ انڈونیشیا، ملیشیا، جنوبی کوریا، جاپان اور سنگاپور جائیگا۔ اِس میں ترنمول کانگریس کے یوسف پٹھان، CPI-M کے John Brittas اور کانگریس کے لیڈر سلمان خورشید بھی شامل ہوں گے۔
شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ شری کانت ایکناتھ شندے کی سربراہی میں چوتھا گروپ متحدہ عرب امارات، لائیبیریا، کانگو اور Sierra Leone جائے گا۔ اِس وفد میں BJP کی بانسُری سوراج، بیجو جنتا دَل کے Sasmit Patra، IUML کے محمد بشیر اور سابق مرکزی وزیر ایس ایس اہلو والیا بھی شامل ہوں گے۔
کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ شَشی تھرور کی سربراہی میں پانچواں وفد امریکہ، پناما، گَیانا، برازیل اور کولمبیا جائے گا۔ اِس میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سرفراز احمد، لوک جَن شکتی پارٹی کے Shambhavi، تیلگو دیشم پارٹی کے ہریش بالا یوگی اور شیو سینا کے مُرلی دیوڑا بھی شامل ہوں گے۔
DMK پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ Kanimozhi کرونا ندھی کی قیادت میں چھٹا وفد اسپین، یونان، سَلو وِینیا، Latvia اور روس جائے گا۔ اِس وفد میں نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد، سماج وادی پارٹی کے راجیو رائے اور RJD کے پریم چند گپتا بھی شامل ہوں گے۔
NCP (SCP) کی ممبر پارلیمنٹ سُپریا سُولے کی سربراہی میں ساتواں گروپ مصر، قطر، ایتھیوپیا اور جنوبی افریقہ جائے گا۔ اِس میں BJP کے راجیو پرتاپ Rudy اور انوراگ سنگھ ٹھاکر، سابق مرکزی وزیر وی مرلی دھرن اور کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ منیش تیواری بھی شامل ہوں گے۔x