November 17, 2025 3:04 PM

printer

سرکاری ملکیت کی بھارتی تیل کمپنیوں نے امریکہ سے LPG درآمد کرنے کیلئے ایک سال کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

بھارت کی سرکاری شعبے کی تیل کمپنیوں نے امریکہ سے رقیق پیٹرولیم گیس LPG کی درآمد کیلئے ایک سال کے معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ کمپنیاں سالانہ تقریباً 22 لاکھ ٹن LPG درآمد کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، عام شہریوں کو LPG کی کفایتی سپلائز کو یقینی بنانے کے مقصد سے مختلف ذرائع سے LPG حاصل کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔