June 19, 2025 3:26 PM

printer

سرکار، ایران سے بھارتی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے

سرکار، ایران سے بھارتی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے اور بھارتی مشن کے ارکان کو لے کر ایک اور پرواز آج پہنچنے کی امید ہے۔ اِس سے قبل شمالی ایران سے بھارت کے، جن 110 طلباء کو باہر لایا گیا تھا، وہ نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اِدھر امورِ خارجہ کے وزیرِ مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کو ایران میں بھارتی شہریوں کی 350 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو وہاں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔