ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 31, 2025 9:41 PM

printer

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کو آج ملک بھر میں قومی یومِ اتحاد کے طور پر منایا جارہا ہے۔تقریبات کی قیادت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے ذریعے اٹھائے گئے اتحاد کا عہد، قومی اتحاد کو مستحکم کرنے کے اُن کے اجتماعی عہد کا اعادہ کرتا ہے

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کو آج ملک بھر میں قومی یوم اتحاد کے طور پر منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوں اور وکست بھارت کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں۔ سردار ولبھ بھائی ٹیل کی 150ویں سالگرہ کو مناتے ہوئے، ایکتا نگر میں قومی یوم اتحاد تقریبات میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کروڑوں لوگوں کے ذریعے اتحاد کا عہد کرنے میں ملک گیر پیمانے پر کی جانے والی شرکت کو اجاگر کیا، جو قومی اتحاد کو مستحکم کرنے کے اجتماعی عہد کا اعادہ کرتی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہر ایک شہری کو اس طرح کے کسی بھی خیال یا عمل کو مسترد کرنا چاہئے جو ملک کے تانے بانے کو کمزور کرتا ہو۔ انھوں نے اِسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سردار پٹیل نے 550 رجواڑوں کی ریاستوں کو متحد کرکے ناممکن کو ممکن کردکھایا جو کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 کے بعد سے حکومت نے، نکسل واد اور مائونوازوں کی دہشت گردی کو ایک فیصلہ کن جواب دیا ہے اور زبردست زک پہنچائی ہے۔
بھارت کی بیش بہا روحانی اور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ Dwadash Jyotirlingas، شکتی پیٹھ اور چار دھام ملک کی زندگی کی قوت کی عکاسی کرتے ہیں، جو مختلف علاقوں اور عقائد کے لوگوں کو یکجا کرتے ہیں۔ زبانوں کو اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام بھارتی زبانوں کو فروغ دینے اور اُنھیں تحفظ فراہم کرنے کے تئیں حکومت کے عہد کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہر شہری کو اتحاد کو قومی قوت کا منتر بنانا چاہئے اور سردار پٹیل کے نظریے کو یاد رکھنا چاہئے نیز ایک مربوط، ترقی یافتہ اور متحد بھارت کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہئے۔

a