سرحدی سکیورٹی فورس BSF نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب فرنٹیئر کے پاس تمام تینوں مشترکہ چیک پوسٹ پر Retreat کی تقریب آج سے شروع ہو رہی ہے۔ BSF کے مطابق آج کی تقریب صرف میڈیا کے افراد کیلئے ہوگی جبکہ کَل یہ تقریب عوام کیلئے ہوگی۔ اٹاری، حسینی والا اور صَدقی پر ہونے والی Retreat کی تقریبات 8 مئی کو، پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھارت کے آپریشن سندور کے ایک دن بعد عوام کیلئے منسوخ کردی گئی تھی۔ BSF نے کہا ہے کہ سرحدی گیٹس بند رہیں گے اور پاکستانی رینجرس کے ساتھ روایتی ہاتھ ملانے کی تقریب منسوخ رہے گی۔
Site Admin | May 20, 2025 9:41 PM
سرحدی سکیورٹی فورس BSF نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب فرنٹیئر کے پاس تمام تینوں مشترکہ چیک پوسٹ پر Retreat کی تقریب آج سے شروع ہو رہی ہے