سرحدی سڑکوں سے متعلق تنظیم (BRO) نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دوبارہ تاریخ رقم کی ہے۔

 سرحدی سڑکوں سے متعلق تنظیم (BRO) نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دوبارہ تاریخ رقم کی ہے۔ مذکورہ تنظیم نے پروجیکٹ ہمانک کے تحت، حقیقی کنٹرول لائن (LAC) کے نزدیک مشرقی لداخ میں سمندر کی سطح سے   19 ہزار 400 فٹ بلندی پر واقع Mig La Pass میں دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر کی ہے جس پر موٹر گاڑیوں کی آمدورفت ہو سکے گی۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی، BRO نے سال 2021 میں Ugmling La کے مقام پر بنائے اپنے خود کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی اونچائی 19 ہزار 24 فٹ ہے۔

بریگیڈیر وشال شریواستو کی قیادت میں، BROکی ٹیم نے مذکورہ مقام پر قومی پرچم اور BRO کا پرچم لہرایا۔

نو تعمیر شدہ یہ سڑک Likaru-Mig La- Fukche سلسلے کا ایک حصہ ہے اور سرحد کے قریب Hanle سے  Fukche گاؤں تک تیسرا ہم محور ہونے کی وجہ سے Strategic اہمیت کی حامل ہے۔

ساتھ ہی، اس بات کا امکان ہے کہ اس سڑک کی تعمیر سے لداخ میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور سیاح سندھ کی وادی کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یہ سنگ میل دنیا کے کچھ انتہائی دشوار گزار اور چیلنجنگ خطوں میں BRO کی انجینئرنگ مہارت کا ثبوت ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔