سرحدی حفاظتی دستے BSF نے اعلان کیا ہے کہ آج سے پنجاب کی سرحد پر واقع سبھی تینوں مشترکہ جانچ چوکیوں پر Retreat کی تقریب دوبارہ شروع ہوگی۔ BSF کے مطابق اس تقریب کو آج صرف میڈیا کے افراد کو دیکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کَل سے اِسے عام لوگ بھی دیکھ سکیں گے۔ اٹاری، حسینی والا اور Sadqi پر Retreat کی تقریب، اِس مہینے کی 8 تاریخ کو عام لوگوں کیلئے بند کردی گئی تھی۔ Retreat تقریب کو معطل کرنے کا فیصلہ پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی غرض سے شروع کئے گئے آپریشن سندور کے ایک دن بعد کیا گیا تھا۔ البتہ BSF نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گیٹ بھارت کی جانب اب بھی بند رہیں گے۔ غروبِ آفتاب کے وقت پرچم کو سرنگوں کئے جانے کے بعد بھارتی گارڈ کے کمانڈر اور پاکستان رینجرس کے اُن کے ہم منصب کے درمیان ہاتھ ملانے کی تقریب نہیں ہوگی۔ البتہ اُن کسانوں کو، جن کے سرحدی باڑھ کے اُس پار کھیت ہیں، سخت شرائط کے تحت اپنی زمین کو جوتنے کی اجازت ہوگی۔
Site Admin | May 20, 2025 2:41 PM
سرحدی حفاظتی فورس نے پنجاب سرحد پر آج سے شروع ہونے والی سبھی تین مشترکہ چوکیوں پر فوج کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کی تقریب کا اعلان کیا ہے