February 26, 2025 3:01 PM

printer

سرحدی حفاظتی دستے بی ایس ایف نے پٹھان کوٹ میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ پاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا گیا۔

سرحدی حفاظتی دستے بی ایس ایف نے آج صبح سویرے پٹھان کوٹ میں بین الاقوامی سرحد سے متصل ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کرکے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ ہمارے نامہ نگار نے BSF جموں سرحد کے تعلقات عامہ کے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ BSF عملے کو پٹھان کوٹ سیکٹر میں Tashpatan سرحدی چوکی کے نزدیک سرحد پر مشتبہ حرکت نظر آئی۔ ایک درانداز سرحد پار کرتے ہوئے نظر آرہا تھا، تبھی سرحدی حفاظت دستے کے سپاہیوں نے اُسے روکنے کی کوشش کی، تاہم درانداز نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور آگے بڑھتا رہا۔ خطرے کا احساس کرتے ہوئے سپاہیوں نے بالآخر اسے ہلاک کردیا۔ BSF نے کہا ہے کہ مقتول درانداز کی شناخت اور اس کے پیچھے کارفرما مقصد کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ پاکستانی رینجرز سے اس کی شکایت کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔