سربیا میں جاری 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی عالمی کُشتی چیمپئن شپ میں بھارت کی خاتون پہلوان ہنشیکا لامبا اور ساریکا ملِک نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ 55کلو گرام کے زمرے میں ساریکا ملک کا مقابلہ Ruka Natami سے ہوا۔ ساریکا نے بہت کوشش کی لیکن جاپانی کھلاڑی نے دو-ایک سے سبقت حاصل کرلی۔
چاندی کے تمغے جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی عالمی کُشتی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں نے اِس مقابلے میں کُل 7 تمغے جیتے ہیں۔
Site Admin | October 26, 2025 10:20 AM | World Wrestling championships
سربیا میں جاری 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی عالمی کُشتی چیمپئن شپ میں بھارت کی خاتون پہلوان ہنشیکا لامبا اور ساریکا ملِک نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے