بیڈمنٹن میں، مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ستوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی پر مشتمل جوڑی اور اولمپک میں تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو، پیرس میں BWF ورلڈ چمپئن شپ 2025 کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ نویں پوزیشن کے کھلاڑی ستوِک اور چراغ کی جوڑی نے چینی تائی پے کے Kuang Heng اور Yang Po Han کی جوڑی کو 22-20 اور 21-13 سے ہرایا۔ وہیں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پی وی سندھو نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیشیا کی Kanupathevan Letshanaa کو 21-19 اور 21-15 سے ہرایا۔ ×
Site Admin | August 28, 2025 3:52 PM
ستوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی پر مشتمل جوڑی اور اولمپک میں تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو، پیرس میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ دو ہزار پچیس کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔