ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 23, 2025 9:45 PM

printer

ستر (70) رکنی دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اہم رہنما روڈ شوز، گھر گھر جاکر اور عوامی میٹنگوں کے ذریعے ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

ستر (70) رکنی دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اہم رہنما روڈ شوز، گھر گھر جاکر اور عوامی میٹنگوں کے ذریعے ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔BJP لیڈر اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج Kirari میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انھوں نے قومی راجدھانی میں سڑکوں کی مبینہ خستہ حالی اور صفائی ستھرائی کے معاملات پر عام آدمی پارٹی نکتہ چینی کی۔ جناب آدتیہ ناتھ نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال پر اپنے گرو اَنا ہزارے کو دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا۔BJP صدر جے پی نڈّا، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے بھی آج شہر کے مختلف حصوں میں الگ الگ ریلیوں سے خطاب کیا۔ دوسری طرف، عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے شہر میں تین ریلیوں سے خطاب کیا۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے آج پالم علاقے میں ایک روڈ شو کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
کانگریس کی طرف سے سینئر پارٹی لیڈر پون کھیڑا، دلّی پردیش کے صدر دیویندر یادو اور دوسرے اہم رہنماؤں نے آج پارٹی کا انتخابی گیت لانچ کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب کھیڑا نے مبینہ شراب گھوٹالے کیلئے عام آدمی پارٹی کی نکتہ چینی کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔