سترہ ممبران پارلیمنٹ کو اُن کی غیرمعمولی کارکردگی کیلئے آج نئی دلّی میں 2025 کا سنسد رَتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اِن میں BJP کے روی کشن اور دنیش شرما، کانگریس کی وَرشا گائیکواڈ، NCP-SP کی سپریاسولے اور شیوسینا UBT کے اروِند ساونت شامل ہیں۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے یہ ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ یہ ایوارڈ ممبران پارلیمنٹ کی عمدہ کارکردگی کو تسلیم کرنے کیلئے ہیں۔ انھوں نے ایوارڈ یافتگان تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد بھی دی۔
Site Admin | July 26, 2025 9:49 PM
سترہ ممبران پارلیمنٹ کو اُن کی غیرمعمولی کارکردگی کیلئے آج نئی دلّی میں 2025 کا سنسد رَتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا