May 9, 2025 10:11 PM

printer

سبھی محاذوں پر پاکستان کی جارحیت کے خلاف بھارت کے منہ توڑ جواب سے، دہشت گردی کو شہہ دینے والا پاکستان اس قدر بوکھلا گیا ہے کہ وہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں غلط باتیں اور غلط معلومات پھیلانے میں لگا ہوا ہے

سبھی محاذوں پر پاکستان کی جارحیت کے خلاف بھارت کے منہ توڑ جواب سے، دہشت گردی کو شہہ دینے والا پاکستان اس قدر بوکھلا گیا ہے کہ وہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں غلط باتیں اور غلط معلومات پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فرضی ویڈیو سے لے کر کاٹ چھانٹ کرکے بنائی گئی تصویروں کا سہارا لے کر پاکستان، میڈیا کو گمراہ کرنے، معاملات اور واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔
پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو بچانے میں اپنی ناگزیر شکست کو دیکھتے ہوئے جھنجھلاہٹ میں ڈیجیٹل لڑائی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بوکھلاہٹ کا شکار پاکستان ہر طرح کی فرضی اور شرانگیز باتیں پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ پاکستان کی بوکھلاہٹ اس بات سے بھی ظاہر ہے کہ اس نے بھارت کے خلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو گیم کے Content کا سہارا لیا ہے۔ ویڈیو گیم کی ایک Clip کو موجودہ حالات سے منسوب کرکے اس کی تشہیر کی جارہی ہے۔اس کی ایک اور مثال ڈھاکہ کا ایک ویڈیو ہے جو جموں میں اس کے حملے کا جھوٹا دعویٰ کرنے کیلئے شیئر کیا گیا ہے۔اسی طرح لبنان میں دھماکہ خیز حملے کا 2020 کا ایک ویڈیو یہ دعویٰ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا کہ پاکستان نے بھارت پر میزائل حملہ لانچ کیا ہے۔ان سبھی دانستہ کوششوں سے صاف ظاہر ہے کہ بھارت کی منہ توڑ جوابی کارروائی سے پاکستان فکرمند ہوگیا ہے اور وہ فرضی باتوں اور ڈیجیٹل ہتھکنڈوں کے ذریعے حقیقت پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
چونکہ پاکستان سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پھیلانے میں لگا ہوا ہے، اس لئے اِس نازک دور میں ہر جانکاری اور معلومات کی پوری احتیاط کے ساتھ تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔
لہٰذا اگر آپ کو بھی خاص طور پر بھارتی مسلح افواج یا موجودہ صورتحال کے تعلق سے کوئی بھی مشکوک بات معلوم ہوتی ہے تو اس کی اطلاع آپ PIB Fact Check کو ضرور دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ Whats App نمبرآٹھ سات نو نو سات ایک ایک دو پانچ نو پر بھی اسے شئیر کرسکتے ہیں یا پھر ای میل آئی ڈی socialmedia@pib.gov.in پر بھیج سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔