سبریمالا کے سابق ایڈمنسٹریٹیو افسر مراری بابو کو کَل رات چوری اور مندر سے سونے کے ملمع والے Panels کو غیرقانونی طور پر ہٹائے جانے کے سلسلے میں کَل رات گرفتار کیا گیا ہے۔ خصوصی تفتیشی ٹیم SIT نے پوچھ تاچھ کے بعد انہیں حراست میں لیا۔ مراری بابو کو Travancore Devasom بورڈ نے معطل کردیا ہے۔ وہ 2019 سے 2024 کے دوران ایک سازش میں ملوث ہونے کے ملزم ہیں، جس میں سونے کے ملمع کو تانبے کے ملمع سے بدل دیا گیا اور دستاویزات میں جعل سازی کی گئی۔ اس سلسلے میں 10 ملزموں کے خلاف دو FIR درج کی گئی ہیں، جن میں خاص ملزم Unnikrishnan Potti کا نام بھی شامل ہے۔ تفتیش کار سونے کے Panels کو ہٹائے جانے کے دوران موجود مندر کے سکیورٹی اسٹاف سے بھی پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔x
Site Admin | October 23, 2025 3:21 PM
سبریمالا کے سابق ایڈمنسٹریٹیو افسر مراری بابو کو کَل رات چوری اور مندر سے سونے کے ملمع والے Panels کو غیرقانونی طور پر ہٹائے جانے کے سلسلے میں کَل رات گرفتار کیا گیا ہے