January 13, 2026 9:41 PM

printer

سامان کی ڈلیوری کرنے والی اہم کمپنیوں نے حکومت کی مداخلت کے بعد 10 منٹ میں ڈلیوری کی مقررہ مدت کو ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈلیوری کرنے والے بڑے پلیٹ فارمز نے حکومت کی مداخلت کے بعد 10 منٹ میں ڈلیوری کرنے کی حد کو ہٹانے سے اتفاق کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے ہے کہ ڈلیوری کی مدّت سے متعلق تحفظات پر تبادلۂ خیال کیلئے Blinkit، Zepto، Zomato اور Swiggy جیسے سرکردہ پلیٹ فارمز کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس فیصلے کا مقصد Gig کارکنوں کیلئے زیادہ سلامتی، تحفظ اور کام کرنے کے بہتر حالات کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے بعد ای-کامرس پلیٹ فارم Blinkit نے ہدایت پر پہلے ہی عمل آوری شروع کر دی ہے اور اپنے اشتہارات سے 10 منٹ میں ڈلیوری کے وعدے کو ہٹا دیا ہے۔ دوسرے پلیٹ فارمز کی جانب سے بھی آنے والے دنوں میں اس ہدایت پر عمل آوری کا امکان ہے۔