سال 2047 تک اترپردیش کو ترقی یافتہ بنانے کے مقصد سے ویژن دستاویز تیار کرنے کی خاطر اترپردیش قانون ساز اسمبلی میں 24 گھنٹے طویل بحث جاری ہے۔
اترپردیش قانون ساز اسمبلی میں ویژن دستاویز 2047 پہلی 24 گھنٹے طویل بحث جاری ہے، جس میں سینئر وزراء، اقتصادی ترقی، سماجی انصاف، ماحولیاتی تحفظ اور بنیادی ڈھانچے پر منصوبے وضع کر رہے ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اسیم ارون نے کہا کہ اس میراتھن مباحثے کے بعد ویژن دستاویز کا پہلا ڈرافٹ ترتیب دیا جائے گا، جسے ردّ عمل کے لیے عوام کو پیش کیا جائے گا۔ اِس کے بعد دستاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ بحث آج صبح 11 بجے ختم ہوگی۔