January 1, 2026 9:51 AM | Year Ender Sports

printer

سال 2025 بھارت کے ترقی کے سفر میں ایک تاریخی اور اہم سال ثابت ہوا ہے۔

سال 2025 بھارت کے ترقی کے سفر میں ایک تاریخی اور اہم سال ثابت ہوا ہے۔ سال 2025 کی پالیسیاں اِس طرح نافذ ہوئی ہیں جس سے ترقی کو آگے لے جانے میں مدد ملی ہے۔ آج ہم اصلاحات کے سال کے ساتھ ای خصوصی سیریز پیش کرتے ہیں کہ کس طرح سال 2025 بھارت کے کھیلوں کیلئے ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔

بھارتی کھیلوں کیلئے سال 2025 ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا اور اہم سال کے طور پر اُبھرا ہے۔ سال 2025 میں غیر معمولی تعداد میں بین الاقوامی تمغے حاصل ہوئے، بلکہ ایتھلیٹکس کیلئے ملک کے طریقہئ کار میں ایک منظم کامیابی حاصل ہوئی۔ مالی سال 2025-26 میں حکومت نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کو 3 ہزار 700 کروڑ روپے مختص کیے تھے، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے کھیلوں میں اُس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ 2025 میں مرکزی کابینہ نے کھیلوں کی قومی پالیسی NSP 2025 کو منظوری دی، جس نے بھارت کو دنیا میں کھیلوں کے ایک مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے ایک خاکہ وضع کیا۔

اِس ایکٹ کے تحت کھیلوں کے ادارے، خواتین، نابالغ ایتھلیٹس اور دیگر معزور افراد کو تحفظ دینے کی اسپورٹس کی محفوظ پالیسی اپنائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کھیلوں میں لامحدود مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تحت ایک ایکو نظام تیار کیا گیا ہے، جس میں غریب سے غریب گھرانے کا ایک بچا بھی اپنی صلاحیت کے ساتھ کھیلوں میں نوجوانی کی عمر میں اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔

سال 2025 میں مختلف کھیلوں اور شعبوں میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل ہوئی۔ بھارت نے پہلی مرتبہ اسکواش ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔

کرکٹ میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے ICC ورلڈ کپ جیتا اور بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے ICC چیمپئن ٹرافی جیتی اور بھارت کی خواتین کی نابینہ کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔

شیتل دیوی، ستوِک سائی راج، چراغ شیٹی، دِویا دشیمکھ اور نیرج چوپڑا سمیت بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے متعلقہ کھیل کے شعبوں میں عالمی سطح پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی خواتین کی کھو-کھو ٹیم نے بھی پہلی مرتبہ کھو-کھو ورلڈ کپ جیتا۔