سال 2025 بھارت کی ترقی کے سفر میں ایک شاندار باب کے طور پر ثابت ہوا ہے۔ سال 2025 میں جو پالیسیاں بنائی گئیں اُن سے ملک میں ترقی ہوئی اور اس کا ایک مثبت اثر پڑا۔ آج اس خصوصی سیریز اصلاحات کا سال میں ہم کچھ ایسے واقعات پیش کریں گے جہاں دنیا نے 2025 میں ایک مضبوط لیڈر کی حیثیت سے وزیراعظم نریندر مودی کو دیکھا ہے۔
سال 2025 عالمی سطح پر بھارت کی ترقی اور عروج کے سفر میں ایک شاندار باب کے طور پر اُبھرا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی توجہ کا مرکز اور احترام و عزّت حاصل کرتے ہوئے خود کو ایک مستحکم قوت کے طور پر ثابت کیا ہے۔ جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماتحتی میں امریکی انتظامیہ نے جوابی محصولات عائد کیں، تو وزیر اعظم مودی نے ایک واضح موقف اختیار کیا اور وہ ایسا پہلا ملک رہا، جس نے یہ ثابت کیا کہ بھارت کسی بیرونی دباؤ یا غیر مناسب یا عدم توازن پر مبنی تجارتی انتظامات قبول نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں بہت سی اصلاحات کی گئیں، جس میں GST فریم ورک کو مستحکم کرنا، 4 لیبر کورٹس کا نفاذ شامل ہے، جس سے بھارت کی معیشت مضبوط ہوئی اور 2025 میں مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح میں 8 اعشاریہ 2 فیصد کی زبردست ترقی ہوئی۔
قومی سلامتی کے معاملات میں وزیر اعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف ایک نئے نظریے کی تشریح کی۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے سندھ-آبی معاہدے کو معطل کر کے آپریشن سندور کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے یہ اعلامیہ جاری کیا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی پارلیمانی سفارتکاری بھی 2025 میں ایک غیر متوقع سطح تک پہنچی۔ انہوں نے دنیا بھر کے قانون ساز اداروں میں 18 خطابات کیے۔ گھانا کی پارلیمنٹ اور Trinidad and Tobagoکی مشترکہ اسمبلی سے لے کر نامیبیا کی قومی اسمبلی تک انہوں نے عالمی خطّہئ جنوب کو مستحکم کرنے میں بھارت کے کلیدی رول کو اُجاگر کیا۔
SCO سربراہ کانفرنس کے موقعے پر روس کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو مدعو کیا، وہیں بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچُک نے وزیر اعظم کا بذاتِ خود Paro ہوائی اڈّے پر استقبال کیا، جو لین دین کی سفارتکاری سے آگے بڑھ کر تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی عالمی خطّہئ جنوب کے مستقبل کو ایک شکل دینے میں اور عالمی نظام کو وضع کرنے میں ایک اہم آواز کے طور پر اُبھرے ہیں۔