سال 2025، بھارت کی ترقی کے سفر میں انتہائی اہم سال رہا ہے۔ اس سال پالیسیوں میں پیش رفت ہوئی اور منصوبوں کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اصلاحات کے سال کی خصوصی سیریز میں، آج ہم سال 2025 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں۔
سال 2025، سائنس اور ٹیکنالوجی کے سفر میں انتہائی اہم سال رہا۔ ملک کا نقطہ نظر ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکنالوجی کی تیاری کی طرف منتقل ہوا، جس کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی اصلاحات عمل میں آئیں۔ انڈیا AI مشن کے تحت، بھارت نے اخلاقیات اور انسان پر مرکوز AI نظام تیار کرنے کے مقصد سے 10 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا عزم کیا۔ حال ہی میں ملک نے، Stanford یونیورسٹی کی سال 2025 کی گلوبل اے آئی Vibrancy رینکنگز میں تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ سیمی کون انڈیا-2025 کانفرنس میں ملک میں تیار کی گئی پہلی Vikram.32-bit چِپ، وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کی گئی۔ خلاء اور تزویراتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کرہئ ارض کے مشاہدے کیلئے دنیا کی جدید ترین ریڈار سٹیلائٹ NISAR کا کامیاب لانچ بھارت-امریکہ اشتراک کا عکاس تھا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے گزشتہ ماہ حیدرآباد میں اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے نئے Infinity کیمپس کا افتتاح کیا اور کمپنی کے پہلے Orbital راکٹ کی نقاب کشائی کی۔
اس کے علاوہ جوہری توانائی بل 2025 کو کابینہ نے منظوری دی، جس سے پہلی بار نیوکلیائی توانائی کے شعبے کی نجی شراکت کی راہ ہموار ہوئی۔ اِن پیش رفتوں کی بدولت سال 2025، اُس تکنیکی خود اعتمادی کے اظہار کا سال رہا، جو وکست بھارت 2047 کے ویژن کے عین مطابق ہے۔