سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہونے کے پہلے 6 دن کے اندر ہی ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ یاتری امرناتھ جی کی گپھا میں درشن کر چکے ہیں۔ کل 18 ہزار سے زیادہ یاتریوں نے پوَتر گپھا میں درشن کیے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اس پر ردِّ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یاترا پہلگام اور بالتل دونوں راستوں پر خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید عقیدتمند اس میں شامل ہوں گے۔
اِدھر بھگوتی نگر یاتری نواس کے بنیادی پڑاؤ سے 7 ہزار 579 یاتریوں کا ایک اور جتھہ آج صبح سویرے کشمیر وادی کے لیے روانہ ہوا، جو جموں سے روانہ ہونے والا آٹھواں جتھہ ہے۔ اس کے بعد یاتری امرناتھ گپھا جانے کے لیے اپنا آگے کا سفر کریں گے۔×