ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 3, 2025 10:08 AM | GUJ-BIRDS CENSUS

printer

ساحلی علاقوں کے پرندوں کی گنتی مہم، گجرات کے جام نگر کے مرین نیشنل پارک اور سینچوری میں آج سے شروع ہوگی۔

ساحلی علاقوں کے پرندوں کی گنتی مہم، گجرات کے جام نگر کے مرین نیشنل پارک اور سینچوری میں آج سے شروع ہوگی۔  یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی گنتی مہم ہوگی۔ اس تین روزہ مہم کا انعقاد محکمہ جنگلات اور پرندوں کے تحفظ کی سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جارہا ہے۔ اس دوران ساحلی علاقوں کے پرندوں کی اقسام اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں پر مرکوز مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                         V-C Aparna Khunt

جام نگر کو اکثر ساحلی پرندوں کی جنت کہا جاتا ہے۔ یہ ضلع اپنے آبی پرندوں کیلئے جانا جاتا ہے، جو جام نگر کی شان سمجھتے جاتے ہیں۔ جام نگر کا مرین نیشنل پارک اور سینچوری علاقہ، رہائشی اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی قریب 300 اقسام کا مسکن ہے۔ ملک کی پہلی ساحلی پرندوں کی گنتی مہم آج سے شروع ہونے جارہی ہے۔ اس کے تحت دیوبھومی دوارکا، جام نگر اور موربی ضلعوں کے ساحلِ سمندر کے 170 کلومیٹر طویل علاقے اور Okha سے Navlakhi تک 45 جزائر کا احاطہ کیا جائے گا۔ پرندوں کی گنتی کے علاوہ اس تین روزہ پروگرام میں جنگلات اور جنگلاتی زندگی کے ماہرین کی تقریریں ہوں گی اور معلومات کے اشتراک سے متعلق سیشن منعقد کئے جائیں گے۔اس دوران ملک اور گجرات بھر سے پرندوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد، ماہرین اور محققین کے اس سرگرمی میں شرکت کرنے کی امید ہے۔