سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 100 ویں یوم پیدائش کو ملک بھر میں آج بہتر حکمرانی کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ قومی راجدھانی دلّی میں ان کی سمادھی Sadaiv اٹل پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
دلّی میں Sadaiv اٹل میموریل میں سابق وزیر اعظم کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ سابق صدر رام ناتھ کووند، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، مرکزی وزیر اور BJP کے صدر جے پی نڈا اور دیگر نے بھی سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ x