ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 28, 2024 12:00 PM | Manmohan Funeral

printer

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم آج ادا کی جائیں گی۔ نئی دلی میں کانگریس ہیڈ کوارٹر سے نگم بودھ گھاٹ کے Cremation گراؤنڈ تک اُن کا آخری سفر شروع ہوگا۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم آج ادا کی جائیں گی۔ نئی دلی میں کانگریس ہیڈ کوارٹر سے نگم بودھ گھاٹ کے Cremation گراؤنڈ تک اُن کا آخری سفر شروع ہوگا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی سرکاری طور پر آخری رسوم دن میں 11 بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائیں گی۔

صبح میں اُن کے جسدِ خاکی کو اُنکی رہائش گاہ سے کانگریس کے دفتر لایا جائے گا جہاں عوام اور پارٹی ورکرس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک موقع حاصل ہوگا۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی CWC نے کَل ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر ایک تعزیتی قرارداد پاس کی تھی، پارٹی نے یہ کہتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا کہ اُن کی زندگی اور کام نے بھارت کے مستقبل کو شکل دی ہے۔

قرارداد میں زیادہ خوشحال متحد بھارت کی تعمیر کے تئیں سابق وزیراعظم کی اُن اقدار کو سربلند رکھے جانے کے عہد کا اظہار کیا گیا ہے، جس کا انھوں نے تصور پیش کیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔