September 30, 2025 9:42 PM

printer

سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ اُس افسوسناک دن مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے سلسلے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جب Karur میں بھگڈر مچی تھی اور انہوں نے تمل ناڈو حکومت پر اُن لوگوں کو حراست میں لینے کا الزام لگایا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز اٹھائی

سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ اُس افسوسناک دن مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے سلسلے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جب Karur میں بھگڈر مچی تھی اور انہوں نے تمل ناڈو حکومت پر اُن لوگوں کو حراست میں لینے کا الزام لگایا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز اٹھائی۔ Karur میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ایک شخص پر مشتمل کمیشن تشکیل دینا، نامناسب ہے۔ وفد نے اِس حادثے کی CBI تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ اِس معاملے پر مرکزی حکومت کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا ریاستی حکومت نے جواب کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا کہ جوابات سے کہیں زیادہ سوالات ہیں۔ انہوں نے اِس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ مقامی انتظامیہ نے NDA کے وفد سے ملاقات کرنے سے کیوں انکار کر دیا؟

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔