مہاراشٹر میں 17 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 19 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ انہیں آج ممبئی کے Powai علاقے میں ایک اسٹوڈیو کے اندر ایک شخص نے یرغمال بنا لیا تھا۔ پولیس اور آگ بجھانے والے محکمے کی ٹیموں نے یہ کارروائی انجام دی اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سال کے لڑکے اور لڑکیوں کو ایک آڈیشن کیلئے اسٹوڈیو میں بلایا گیا تھا۔
Cyprus India
سائی پرس نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی پُر زور حمایت کی ہے۔ آج شام نئی دلّی میں عالمی معاملات کی بھارتی کونسل میں Sapru ہاؤس لیکچر دیتے ہوئے Cyprus کے وزیر خارجہ Constantinos Kombos نے کہا کہ اِس معاہدے کا کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا نہ صرف یوروپی یونین اور بھارت کے رشتوں کو مضبوط کرے گا بلکہ یہ بھارت اور سبھی یوروپی ملکوں کیلئے بڑے اقتصادی مواقع کی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کثیر قطبی دنیا میں بھارت ایک بڑی آواز بن کر ابھر رہا ہے۔ Cyprus ، بھارت کو صرف ایک دوست کی حیثیت سے نہیں دیکھتا ہے بلکہ مستقبل کے تعاون کیلئے ایک شراکت دار کے طور پر بھی دیکھتا ہے۔
جناب Kombos نے کہا کہ بھارت-مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی کوریڈور، IMEC تعاون کیلئے موقع اور ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نظریاتی تجویز ہے، جو خطوں کے ممالک کے درمیان کنیکٹیویٹی کو تبدیل کرسکتا ہے۔ Cyprus کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرئہ روم کا علاقہ IMEC کیلئے جغرافیائی کے طور پر اہمیت کا حامل ہے اور Cyprus اِس ابھرتی ہوئی صورتحال میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
Site Admin | October 30, 2025 9:44 PM
سائی پرس نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی پُر زور حمایت کی ہے