سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں، کاروبار، روزگار اور گزر بسر کو آگے بڑھانے کے ایک طاقتور وسیلے کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ وہ آج نئی دلّی میں الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کے اپنے دورے میں میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی حمایت والے ایکونظام سے، نوجوان کاروباریوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق پروجیکٹ شروع کرنے کا موقع ملا ہے، جس میں کم سرمایہ لگتا ہے اور اُنھیں اچھا منافع ملتا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں اختراع پر مبنی ترقی، خود کفالت اور پائیدار ترقی کے ایک یقینی راستے کی نمائندگی کرتی ہیں۔
Site Admin | December 21, 2025 9:44 PM
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں، کاروبار، روزگار اور گزر بسر کو آگے بڑھانے کے ایک طاقتور وسیلے کے طور پر ابھر رہی ہیں