سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان رابطوں کو مضبوط کر رہا ہے، جس سے نوجوان محققین، خیالات پیش کرنے، اختراع سے کام لینے اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں کے ساتھ کام کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نئی دلّی میں سائنسی اور اختراعی تحقیق کی اکیڈمی کے، تقسیم اسناد کے نویں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر موصوف نے اِس ادارے کو ملک کے سب سے تیز رفتار سائنسی پاور ہائوس کے طور پر سراہا۔ انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے ملک دنیا کی سرکردہ معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے ملک پوری طرح اختراع، ٹیکنالوجی اور صنعت پر انحصار کرنے لگے گا۔
وزیر موصوف نے گریجویشن کرنے والے دانشمند طلبا سے زور دے کر کہا کہ وہ اختراع کا عمل جاری رکھیں اور ایک ایسے ملک کی تعمیر میں مدد دیں جو ٹیکنالوجی، عالمی سطح پر مسابقے اور مستقبل کیلئے تیار ہو۔