December 28, 2025 9:43 PM

printer

سائنس وٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’شانتی بل‘ کو نریندر مودی حکومت کی، سائنس سے متعلق سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک قرار دیا

سائنس وٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’شانتی بل‘ کو نریندر مودی حکومت کی، سائنس سے متعلق سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک قرار دیا۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت کی نیوکلیائی بجلی کی صلاحیت آج تقریباً آٹھ اعشاریہ سات گیگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ 2014 میں یہ تقریباً چار اعشاریہ چار گیگاواٹ تھی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ’شانتی بل‘ بھارت کے نیوکلیائی شعبے میں ایک تاریخی اصلاح ہے جس سے حفاظت، خودمختاری اور عوامی مفاد کے ایسے معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے جن سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، پُرامن، ماحولیات کیلئے سازگار اور لگاتار توانائی کی اپنی صلاحیتیں بروئے کار آتی ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ دلیرانہ اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مدت کو ایک امتیاز حاصل ہوا ہے، جن میں سائنس، اختراع اور چھوٹے کاروبار پر خاص توجہ دی گئی ہے۔جناب سنگھ نے اُبھرتی ہوئی AI، کوانٹم اور اعداد وشمار پر مبنی معیشت کی مانگ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیائی توانائی، ایسے قابل تجدید وسائل کی طرح نہیں جن میں بار بار رکاوٹ آتی ہو بلکہ یہ قابل انحصار اور ہمہ وقت بجلی فراہم کرنے کیلئے لازمی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔