سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موٹاپے سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے جامع رویہ اختیار کیے جانے پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے آج نئی دلّی میں موٹاپے کے بارے میں دو روزہ ایشیا Oceania کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے وزن کم کرنے یا موٹاپے کی روک تھام کی دواؤں کا استعمال ٹھیک ڈھنگ سے کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت میں 63 فیصد اموات، غیر متعدی بیماریوں سے ہوتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح اِن کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے۔
Site Admin | December 20, 2025 9:46 PM
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موٹاپے کے صحتِ عامہ کے سنگین چیلنج سے مؤثر طور پر نمٹنے کی خاطر جامع رویہ اختیار کیے جانے پر زور دیا ہے