July 27, 2025 9:43 PM

printer

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ NASA-ISRO Synthetic Aperture Radar (NISAR) سیٹلائٹ کے لانچ ہونے سے بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم کے بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ NASA-ISRO Synthetic Aperture Radar (NISAR) سیٹلائٹ کے لانچ ہونے سے بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم کے بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ NISAR مشن 30 جولائی کو سری ہری کوٹا سے لانچ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ NISAR نہ صرف بھارت و امریکہ کیلئے کار آمد ہوگا بلکہ دنیا بھر کے ممالک کیلئے آفت سے نمٹنے، زراعت اور آب و ہوا کی نگرانی میں اہم اعداد و شمار مہیا کرائے گا۔