July 7, 2025 10:11 PM

printer

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت نے سال 2030 تک 300 ارب بائیو معیشت کا ہدف مقرر کیا ہے

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت نے سال 2030 تک 300 ارب بائیو معیشت کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ملک کے بائیو ٹیکنالوجی کے نظام نے گزشتہ ایک دہائی میں بڑی ترقی کی ہے، جہاں اسٹارٹ اپس کی تعداد 50 سے بڑھ کر اب تقریباً 11 ہزار ہوگئی ہے۔ حال ہی میں شروع کی گئیBio E3 پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اِس پالیسی نے ماحولیاتی پائیداریت، معاشی ترقی اور مساوات کے ذریعے بائیو معیشت اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے پائیدار بائیو مینوفیکچرنگ میں بھارت کی قیادت کا راستہ ہموار کیا ہے۔ جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ بائیو معیشت، مستقبل کے صنعتی انقلاب کا محرک بنے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔