سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا ہے کہ بھارت نے اندرون ملک اپنی پہلی اینٹی بایوٹک دوا Nafi-thro-mycin تیار کیا ہے، جو دواسازی اور بایو ٹکنالوجی کے شعبوں میں خود کفیل بننے کی جانب، ملک کی کوشش میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ Antibiotic، مصنوعی طور پر سانس دلانے کے عمل میں انفیکشن کو روکنے کے لیے مؤثر ہے، خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے لیے بہت سود مند ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ یہ Diabetes یعنی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ وزیر موصوف کل نئی دلّی میں تین روزہ میڈیکل ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔
انہوں نے ایک اور بڑی اہم حصولیابی کو بھی اُجاگر کیا، جو Hemophilia کے علاج میں Gene Therapy کے لیے ملک میں تیار کردہ ایک کامیاب کلینیکل تجربہ ہے۔ بایو ٹکنالوجی کے شعبے کے تعاون سے یہ تجربہ تمل ناڈو کے شہر ویلّور میں، Christian میڈیکل کالج میں کیا گیا۔
Site Admin | October 19, 2025 2:53 PM
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے اندرونِ ملک وسائل سے پہلا Antibiotic Nafithromycin تیار کیا ہے