سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ آنے والی دو دہائی میں خلا، سمندر، بایو ٹکنالوجی، ماحولیات کیلئے سازگار توانائی اور جدید ترین مینوفیکچرنگ سمیت اختراع پر مبنی شعبے ملک کی مستقبل کی ترقی کی قیادت کریں گے۔ وزیر موصوف نے یہ بات کل نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر موصوف نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے تحقیقی، ترقیاتی اور اختراعی RDI فنڈ کو سال 2025 کی ایک بڑی حصولیابی قرار دیا، جو نجی شعبے میں تحقیق و ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے Deep Occean مشن اور گگن یان جیسے اہم مشنز کو بھی اُجاگر کیا اور کہا کہ بھارت بیک وقت انسانی خلائی پرواز اور گہرے سمندر کی کھوج کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک ایک بھارتی خلا نورد بیرونی خلا میں جائے گا، وہیں بھارت 6 ہزار کلو میٹر تک گہرائی میں انسانی موجودگی والی آبدوز بھی سمندر میں بھیجے گا، جو سال 2027 میں ایک تاریخی دوہری کامیابی ثابت ہوگی۔