سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج حفظانِ صحت کی تحقیق میں عالمی معیارات حاصل کرنے کیلئے صحت کے سیکٹر میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ بات نئی دلّی میں دلّی یونیورسٹی کے یونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنسز کے 54ویں یوم تاسیس اور جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خلاء، نیوکلیئر اور بایو ٹکنالوجی کے شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کیلئے مواقع کھولنے سے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان فرق کو دور کرنے میں مدد ملی ہے۔ دس سال پہلے صرف 45 ہزار انڈرگریجویٹ سیٹیں تھیں، جو اب بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار سیٹیں ہو گئی ہیں۔ ملک بھر میں طبی تعلیم کو جمہوری شکل دی گئی ہے اور اس نے مزید خواتین کو طبی کیریئر اپنانے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اور جن اوشدھی کیندروں جیسے تبدیلی کے اقدامات نے ملک میں حفظانِ صحت نظام کو قابل رسائی، کفایتی اور سبھی کیلئے دستیاب بنا دیا ہے۔
Site Admin | October 25, 2025 9:44 PM
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج حفظانِ صحت کی تحقیق میں عالمی معیارات حاصل کرنے کیلئے صحت کے سیکٹر میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں پر زور دیا