سائبر جرائم اور ڈیجیٹل گرفتاری کے گھپلوں پر ایک ملک گیر کارروائی میں CBI نے آپریشن چکر-5 کے تحت پانچ ریاستوں میں 42 مقامات پر چھاپے مارے۔ راجستھان، دلّی، ہریانہ، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں تلاشی کی کارروائی کے دوران، سائبر دھوکہ دھڑی سے منسلک فرضی بینک کھاتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس طرح کے تقریباً آٹھ لاکھ پچاس ہزار کھاتے، 700 سے زیادہ بینک کی شاخوں میں کھولے گئے تھے، جن میں سے بہت سے باقاعدہ KYC کرائے بغیر تھے۔ ایجنسی نے ڈیجیٹل شواہد، موبائل فونس اور دستاویزات ضبط کئے ہیں نیز 9 افراد کو گھپلے کرنے کیلئے راہ ہموار کرنے کے ضمن میں گرفتار کیا ہے۔ ان میں بچولیے، ایجنٹس اور بینک کے نمائندے شامل ہیں۔ CBI نے کہا کہ یہ کارروائی ملک گیر پیمانے پر سائبر جرائم کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
Site Admin | June 26, 2025 9:40 PM
سائبر جرائم سے متعلق ایک وسیع کارروائی میں، CBI نے ڈیجیٹل دھوکہ دھڑی کارروائیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 42 مقامات پر چھاپے مارے ہیں