January 24, 2026 9:33 PM

printer

زمبابوے کے Bulawayo میں، مردوں کے اَنڈر-19 عالمی کپ میں گروپ مرحلے کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

مردوں کے اَنڈر-19 کرکٹ عالمی کپ میں زمبابوے کے Bulawayo میں گروپ مرحلے کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ بارش کے سبب میچ کو 37 اوورس کا کردیا گیا تھا۔ بھارت نے DLS کے تحت دیئے گئے 130 رن کے جیت کے نشانے کو محض 13 اوور اور دو گیندوں میں حاصل کرلیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 36 اوور اور دو گیندوں میں 135 رن پر آل آئوٹ ہوگئی تھی۔ DLS طریقہ کار کے تحت بھارت کیلئے جیت کا نشانہ 130 رن کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔