December 21, 2025 3:00 PM

printer

زراعت کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ سرکار پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں نقلی کیمیاوی کھاد اور جراثیم کش دواؤں کی روک تھام کیلئے ایک بل پیش کرے گی

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ سرکار پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں نقلی کیمیاوی کھاد اور جراثیم کش دواؤں کے خلاف ایک بل پیش کرے گی۔ انہوں نے گمراہ کن Tag کی آڑ میں نقلی کیمیاوی کھاد، نقلی جراثیم کش دوائیں اور دیگر غیر مجاز بائیو اشیاء فروخت کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

جناب چوہان نے کہا کہ سخت قوانین بنائے جائیں گے اور ہیرا پھیری کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِ موصوف نئی دلّی میں کسان ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام چودھری چرن سنگھ کسان سماّن تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرِ زراعت نے بتایا کہ سرکار اِس طرح کی بے ضابطگیوں کے خلاف جامع اقدامات کررہی ہے۔

جناب شیو راج سنگھ چوہان نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں منظور کئے گئے ”وِکست بھارت – جی رام جی“ قانون کے تحت روزگار کی گارنٹی 100 دن سے بڑھا کر 125 دن کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔