زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج بارش اور سیلاب سے متاثرہ ہماچل پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ کے کسانوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمّان نِدھی، پی ایم کسان اسکیم کی اکیسویں قسط جاری کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے بتایا کہ 27 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر 540 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ ان میں دو لاکھ 70 ہزار کسان خواتین ہیں۔ زراعت کے وزیر نے مزید کہا کہ یہ رقم، کسانوں کو موجودہ قدرتی آفات سے ابھرنے میں مدد کرے گی۔
Site Admin | September 26, 2025 9:35 PM
زراعت کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب اور بارش سے متاثرہ ریاستوں کے کسانوں کیلئے پردھان منتری کسان سَمان نِدھی کی اکیسویں قسط جاری کی