December 30, 2025 2:45 PM

printer

زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وِکست بھارت روزگار کیلئے گارنٹی اور آجیویکا مشن گرامین سے منریگا اسکیم کی خامیاں دور ہوں گی

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج بھوپال میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ نے وِکست بھارت: گارنٹی فور روزگار اور آجیویکا مشن گرامین: وِکست بھارت جی رام جی بِل کو منظوری دے دی ہے۔ اِس بِل کو موجودہ وقت کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیز اِس سے پہلے کی منریگا اسکیم کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے منظوری دی گئی۔

اِس اسکیم کے نام کو تبدیل کرنے کے بارے میں اپوزیشن کے الزامات سے متعلق وزیر موصوف نے کہا کہ یہاں تک کے ماضی میں بھی جب اپوزیشن پارٹیوں اقتدار میں تھی تو روزگار سے متعلق اسکیموں کو بہت بار تبدیل کیا گیا۔ جناب چوہان نے کہا کہ وِکست بھارت جی رام جی بِل گرامین کو وزیر اعظم کی گتی شکتی پہل سے جوڑا گیا ہے، تاکہ اِسے مزید موثر بنایا جاسکے۔

اپوزیشن کی نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ لوک سبھا میں 8 گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک اِس بِل پر تفصیلی بحث ہوئی لیکن اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے اُن کا جواب نہیں سنا اور وہ شور و غل کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اِس مباحثے کے دوران، پارلیمنٹ کا وقار داؤ پر لگا دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر بحث میں غیر حاضر رہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔