January 19, 2026 2:45 PM

printer

زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ وِکست بھارت جی رام جی ایکٹ کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’وِکست بھارت جی رام جی‘ ایکٹ کے بارے میں ملک کے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب چوہان نے کہا کہ MG NREGA کے تحت کانگریس کے ذریعہ دیئے گئے حقوق، صرف کاغذوں پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے خیالات اور نظریات سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور اب اسے ملک کی ترقی اور غریب عوام کی فلاح وبہبود میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ اس ایکٹ کی بدولت ہر دیہی کنبے کو کم از کم 125 دن کے روزگار کی گارنٹی ملتی ہے، جبکہ اس سے پہلے ایک سو دن کا روزگار فراہم کیا جاتا تھا۔

S/B Shivraj Singh Chouhan

انہوں نے کہا کہ MG NREGA کے تحت 10 کروڑ اثاثے تیار کئے گئے ہیں، جن میں سے 8 اعشاریہ پانچ کروڑ اثاثے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیار کئے گئے ہیں۔ جناب چوہان نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت میں 25 کروڑ غریبی کی سطح سے باہر آئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ’وکست بھارت جی رام جی‘ ایکٹ میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، خواتین، معذوری سے متاثرہ افراد اور غریب عوام کو ترجیح دی گئی ہے۔ جناب چوہان نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اگر مقررہ وقت کے اندر کام فراہم نہیں کیا جاتا، تو نئے ایکٹ میں بے روزگاری بھتے کا بھی التزام ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔