January 4, 2026 9:48 PM

printer

زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے نئی دلّی میں 25 فصلوں کی 184 نئی اقسام جاری کیں اور کہا کہ بھارت نے چاول کی پیداوار میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ سال 2025 میں بھارت کی چاول کی پیداوار 150 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ زرعی تحقیق کے بھارتی کونسل ICAR کی جانب سے تیار کردہ بہتر خصوصیات کے حامل25 فصلوں کی 184 نئی اقسام کا افتتاح کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ بھارت نے چاول کی پیداوار میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، دنیا کا چاول برآمد کنندہ ایک اہم ملک بن چکاہے۔جناب چوہان نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 برس میں بیجوں کی تین ہزار 200 سے زیادہ نئی اقسام تیار کی گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت، تین سال کے اندر ملک بھر کے کسانوں تک شروع کی گئی مختلف اسکیموں کو پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔